ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / باقی گارنٹیوں پر عمل آوری کا کام جاری ہے: سدارامیا

باقی گارنٹیوں پر عمل آوری کا کام جاری ہے: سدارامیا

Thu, 06 Jul 2023 11:23:47    S.O. News Service

بنگلورو، 6/جولائی (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ ریاستی حکومت پہلے ہی تین گارنٹیوں کو نافذ کرچکی ہے، عوام ان گارنٹیوں سے فائدہ اٹھارہی ہے ، کچھ لوگوں کو یہ گارنٹیاں ہضم نہیں ہورہی ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ باقی گارنٹیوں پر عمل آوری کا عمل جاری ہے۔ اسمبلی میں کارروائی شروع ہوتے ہی ایوان میں گارنٹیوں پر بحث ہوئی۔ اسمبلی میں سابق وزیر آراشوک نے کانگریس کی گارنٹی اسکیموں کا ذکر کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدارامیا نے گارنٹیوں کے بارے میں وضاحت کی اور  کہا کہ ہم تمام گارنٹیاں نافذ کر کے رہیں گے۔ ہم پہلے ہی تین گارنٹیوں پر عمل درآمد کرچکے ہیں۔ بقیہ گارنٹیوں پر عمل در آمد کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی باقی گارنٹی اسکیموں پر عمل درآمد کرائیں گے۔ 


Share: